یوکرین کی روس کے خلاف ترکی سے درخواست، ترکی کا دو ٹوک جواب!

0 578

انقرہ (اردو انفو) ترکی نے یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی روکنے سے انکار کردیا۔

 

ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدے کی وجہ سے ترکی روسی جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی نہیں روک سکتا۔ بین الاقوامی معاہدے کی ایک شق جہازوں کو اپنے ہوم بَیس پر واپس جانے کی اجازت دیتی  ہے، اس لیے ترکی روسی جنگی جہازوں کو اپنی آبنائے کے ذریعے بحیرۂ اسود تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔

 

خیال رہے کہ ترکی کا میری ٹائم بارڈر روس اور یوکرین کے ساتھ ملحق ہے اور روسی جہاز باسفورس اور داراندلس کی آبناﺅں سے گزرتے ہیں۔ انقرہ میں تعینات یوکرینی سفیر ویسل بودنر نے کہا تھا  کہ انہوں نے ان آبناﺅں کے ساتھ ساتھ ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی جہازوں کے لیے اپنی حدود بند کرے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More