بھارت کے شہرمیں انتہائی عجیب و غریب واقع مردہ قرار دیا گیا 40 سالہ شخص ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں 7 گھنٹوں بعد زندہ ہو گیا
( اردو انفو) بھارت کے شہر مراد آباد میں انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 40 سالہ شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر لاش کو مردہ خانے میں رکھ دیا لیکن سات گھنٹے کے بعد اسے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سریکیش کمار نامی شہری جو کہ پیشے سے الیکٹریشن ہے ، اسے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر ماری اور زخمی ہونے پر اسے قریبی ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ، رات کے وقت ڈاکٹروں نے اسے معائنے کے بعد مردہ قرار دیدیا ، اسی روز ہسپتال کے عملے نے لاش کو مردہ خانے کے فریزر میں رکھ دیا ، تقریب سات گھنٹوں کے بعد متاثرہ شخص کے اہل خانہ کی جانب سے لاش کی پہچان اور پوسٹ مارٹم کیلئے دستاویز پر دستخط لیے گئے تاہم اس دوران سری کیش کی بھابھی مدھو بالا نے لاش میں حرکت محسو س کی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مدھوبالا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ یہ ابھی مرا نہیں ہے ، دیکھو وہ کچھ کہنا چاہ رہا ہے “۔مراد آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شیو سنگھ نے بتایا کہ ” ایمرجنسی میڈیکل آفیسر نے مرض کا تین مرتبہ معائنہ کیا تھا لیکن دل کی دھڑکن کے کوئی آثار نہیں ملے جس کے بعد انہیں مردہ قرار دیا گیا ،لیکن صبح کے وقت اہل خانہ کے لوگوں نے انہیں زندہ پایا ، اس واقع کے بعد انتظامہ پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔