بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیرپاکستان کے دورے پرآئے نوجوت سنگھ سدھو پر برس پڑے

0 573

ہریانہ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما اور نامور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر اُن پر برس پڑے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔‘

گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گردوارا دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیا۔

اس دوران پاکستانی حکام کی جانب سے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس حوالے سے زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو بڑا بھائی کہہ رہے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان کی وجہ سے بھارت میں اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More