شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان کی مجبوری بیان کردی کہ آخرعمران خان کیسے غریب کی مدد کریں

0 456

اسلام آباد ( اردو انفو ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے چینی بحران پر کہا کہ طاقتور مافیا نے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رکھے ہیں ، وزیر اعظم کیسے غریب عوام کی مدد کریں ؟۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شہباز گل نے کہا کہ چینی مافیا نے جولائی میں اعلیٰ عدالت سے سٹے آرڈر لیا ، یہ مہنگے وکیل کر کے سٹے آرڈر لےکر حکومت کے ہاتھ باندھ دیتے ہیں،عدالتوں سے درخواست ہے جہاں غریب پس رہا ہو وہاں سٹے آرڈر نہ دیں،سٹے آرڈر سے حکومت کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں،عمران خان کیسے غریب کی مدد کریں؟۔

شہباز گل نے چینی بحران کو سندھ حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا ، گنے کی بمپر کروپ کے باعث کرشنگ پہلے شروع کرنی چاہئے تھی ،اکتوبر میں سندھ میں شوگر ملز چلنا شروع ہوتی ہیں ، 3 شوگر ملز چلیں جن کو سازش کے تحت بند کر دیا گیا،سندھ حکومت نے ملک دشمنی کرنے کی کوشش کی ہے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے سندھ حکومت نے یہ کام کیا۔عوام کو ان ساری باتوں کو پتہ چل رہا ہے،حکومت کیخلاف مارچ اور احتجاج کرنے کے لیے ملیں بند کرائی گئیں، سندھ حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ زیادتی کی، کیرن اور مٹیاری میں شوگر ملز اب10نومبر کو چلیں گی۔

شہباز گل نےمزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر چل رہی ہے،پوری دنیا کا غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہورہا ہے، پاکستان کی ضرورت 60 لاکھ ٹن چینی ہے ،رواں سال 70سے 72ٹن زیادہ چینی کی پیداوار ہوگی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More