بھارتی ذلت آمیز شکست کا غبار مسلمان کرکٹر پر نکالنے لگے { اردو انفو }

0 616

نئی دہلی ( اردو انفو ) بھارتی عوام ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 کے ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی ذلت آمیز شکست کا غبار بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بالر محمد شامی پر نکا لنے لگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گرین شرٹس کے ہاتھوں سورماؤں کی عبرتناک شکست سے بھارتی عوام حواس باختہ ہو گئے ۔ شکست پر بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ بالر شامی کیخلاف زہر اگلنے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کر دیا۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر محمد شامی کو نہ صرف مغلظات دیتے رہے بلکہ انہوں نے فاسٹ بالر کو پاکستانی ایجنٹ اور غدارتک کہ ڈالا۔ بھارتی عوام کی جانب سےمحمد شامی پر پاکستان سے پیسے لینے سمیت مختلف سنگین الزامات عائد کئے گئے۔ بعض صارفین نے بھارتی بورڈ سے مطالب کیا کہ وہ ایونٹ کیلئے شامی کو بھارتی ٹیم سے باہر کر دیں۔ ایک طرف جہاں صارفین کی بڑی تعداد شامی کی مخالفت کرتی رہے تو دوسری طرف کچھ مداح اور سیاستدان ان کے دفاع میں کھڑے ہوئے اور انہوں نے ناقدین سے کڑے وقت میں اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑی کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی اسی طرح نفرت انگیز پیغامات کومسترد کریں جس طرح انہوں نے گراؤنڈ میں ایک گھٹنے پر بیٹھ کر امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کی تحریک بلیک لائیوز میٹر کی حمایت میں کیا تھا۔ شام کے حامیوں کا کہنا تھا کہ شکست پر بھارتی عوام نفرت کی انتہا کوپہنچ گئی، ان کا ابھی سے یہ حال ہے اور اگر کوہلی کی جگہ شامی نے محمد رضوان کو گلے لگا کر جیت کی مبارک باد دی ہوتی تو نہ جانے ان کا کیا حشرہوتا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم سے کہا کہ آپ کے اپنے ساتھی کھلاڑی کے خلاف سوشل میڈ یا پرخوفناک زہر اگلا جارہا ہے، اگر آپ اپنے ساتھی کھلاڑی کی حمایت میں نہیں کھڑے ہو سکتے تو آپ کا دوسروں کے حقوق کے لیے گھٹنے ٹیکنے کا کوئی فائدہ نہی۔

یاد رہے کہ پاکستان کیخلاف اس میچ میں صرف محمد شامی کی کارکردگی خراب نہیں رہی تھی بلکہ بھارت کے سب سے اہم بالر جسپریت بومرا سمیت کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہی کر سکا تاہم بھارتی عوام کی جانب سے صرف شامی کو ہدف تنقید بنایا گیا جوکہ مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More