3 سال میں مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا { اردو انفو }
اسلام آباد ( اردو انفو) پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ کو توڑ دیا، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا، جب کہ گھی ، تیل، چینی، آٹا اور مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پرپہنچ گئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے۔
اکتوبر کی پہلی تین ماہ تک ایل پی جی کے67.11 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 51 فیصد اضافے کے بعد 1536 روپے سے بڑھ کر 2322 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح پٹرول کی قیمت میں تین سال کے دوران 49 فیصد تک اضافہ ہوا اور قیمت 93 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے73پیسے ہوگئی ہے۔