ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

0 338

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔انگلینڈ نے 56رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں پورا کرلیا.

آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈکی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیس رائے 11، جونی بیئر سٹو 9، معین علی 3 اور لیم لونگ سٹون ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر 24 اور کپتان مورگن 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے دو جبکہ روی رامپال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے56 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 15ویں اوور میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے باؤلنگ کا آغاز کیا اور ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کو کھل کر شاٹس کھیلنے کا موقع نہ دیا، دونوں اوپنرز بڑی شاٹس کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔لنڈل سمنز نے تین جبکہ لیوس نے چھ رنز بنائے۔اوپننگ بلے بازوں کے بعد بھی کوئی بلے باز جم کا بیٹنگ نہ کرسکا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔کرس گیل 13، شیمرون ہیٹمائر 9 اور ڈیون براؤو پانچ ,نکلس پوران ایک، کیرن پولارڈ چھ،آندرے رسل صفر، روی رامپال تین جبکہ مکائے صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف ایک بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔انگلینڈ کی جانب سے عاد ل رشید نے چار، معین علی، ٹائمل ملز نے دو ،د و جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ورلڈٹی 20 کے اپنے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم میں جیس رائے، جوس بٹلر، ڈیوڈ میلان، جونی بیئر سٹو، لیم لونگ سٹون، ایون مورگن، معین علی ، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں لیوس، کرس گیل، لنڈل سمنز، پوران، ہیٹمائر، پولارڈ، آندرے رسل، براوو، عقیل حسین، روی رامپال اور مکائے شامل ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More