کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر! بابر اعظم نے کرس گیل کا ٹی 20 میں عالمی ریکارڈ توڑدیا –
راولپنڈی ( اردو انفو) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے سات ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں میں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے 187 اننگز میں ٹی 20 کرکٹ میں سات ہز ار رنز بنائے ہیں۔ کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔اس سے قبل عالمی کرکٹ میں بابر اعظم تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بلے باز تھے تاہم ایشیائی بلے بازوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔بابر اعظم نے اپنی آخری دو اننگز میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 105اور 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Babar Azam is world record fastest to 7K T20 runs (187 inns) breaking Gayle's record (192 inns). Babar fastest Asian to 3K, 4K & 6K T20 runs. Babar also fastest Asian to 1K T20I & fastest to 2K T20I runs. Babar dealing in Asian & World records. #KingBabar????@babarazam258 #Cricket
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) October 3, 2021
واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ 212 اننگز، ایرون فنچ نے 222 جبکہ ڈیوڈ وارنز نے 223 اننگز میں انجام دیا تھا۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر ہیکہ بلے بازبابر اعظم نے ایک نیاء ریکارڈ اپنے نام کیا اور ساتھ ہی ملک کے پاکستان کا نام بھی رواشن کیا