اگر آپ ہر وقت تھکان اور کمزوری محسوس کرتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر اس وٹامن کا استعمال فوری طور پر شروع کردیں۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ذرا سے کام کے بعدسستی یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو اپنا "Vitamin D” کا ٹیسٹ کروانا چاہیے کہ کہیں آپ میں اس کی کمی تو نہیں، کیونکہ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کے جسم میں "Vitamin D” کی کمی سے کمزوری اور تھکاوٹ کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے اور بالواسطہ طور پر اس سے انسان کی ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں۔ یہ تحقیق برطانیہ کے ایک شہرایڈمبرگ کی ایک میڈیکل ٹیم نے کی ہے۔ ماہرین نے کچھ رضاکاروں کو 20منٹ تک سائیکل چلانےکو کہاگیا۔ ان میں سےچند لوگوں کو جعلی پلیسیبو(Placebo) نامی گولی دی گئی۔ جبکہ باقی لوگوں کو وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی تھی۔ سائیکل چلانے کے بعد ماہرین نے ان کا چیک اپ کیا ۔اور پھر دو ہفتے بعد انہی لوگوں کو ایک بار پھر 20منٹ تک سائیکل چلانے کو کہا مگر اس بار ان لوگوں کی خوراک تبدیل کر دی گئی۔
پہلے جن لوگوں کو پلیسیبو(Placebo) دیا گیا تھا انہیں اس بار وٹامن ڈی دے دیا اور جنہیں وٹامن ڈی دیا گیا تھا انہیں پلیسیبو(Placebo) نامی گولی دے دی گئی۔ دونوں بار ان افراد میں تھکاوٹ کے آثار انتہائی کم تھے جنہیں "Vitamin D” کی خوراک دی گئی تھی۔ اس کے برعکس جن لوگوں کو پلیسیبو(Placebo) دیا گیا تھا وہ سائیکل چلانے کے بعد بہت زیادہ تھکے ہوئے تھے۔ ”ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”آج کل لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی عام طور پر پائی جاتی ہےاس لیے آج کل کے لوگ بہت زیادہ سستی اور تھکاوٹ کے شکار ہوتے ہیں۔ چونکہ "Vitamin D” انسانی جسم میں کیلشیم کے انہضام کے لیے انتہائی ضروری ہے اور کیلشیم ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے۔ اس لیے وٹامن ڈی کی کمی سے بالواسطہ طور پر انسان کی ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں۔ “