جو لوگ اپنی ایڑیوں کے درد سے پریشان ہے وہ اس درد سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ھیں۔ مگر کیسے؟

0 278

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ عمر کے لوگوں میں، خاص کر لیڈیز میں ایڑیوں کا درد کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس بیماری کو [’ہیل سپر سنڈروم‘] (Heel Spur Syndrome) بھی کہا جاتا ہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ماہر[ ڈاکٹر مارٹن سکیور] نے آپنی نئی میں تحقیق میں اس درد سے نجات کا طریقہ عوام الناس کو بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر مارٹن کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہ درد ایڑی کے اندر یا اس کے پیچھلے حصے میں زیادہ ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور مسلز ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے۔ کئی بار یہ درد ایڑی کے اطراف میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے۔ اگر یہ درد ایڑی کے اندر ہو تو اسے Plantar Fasciitis کہا جاتا ہے اور ایڑی کا یہی درد سب سے زیادہ عام طور پر پایا جاتا ہے تاہم اگر درد ایڑی کے پیچھے ہو تو اسے Achilles Tendinitis کا نام دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ ”ایڑی کے نیچے والا درد عام طور پر زیادہ دباﺅ کے نتیجے میں ہوتا ہے، جس سے پاﺅں کی بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ان میں اکڑن پیدا ہو جاتی ہے۔ ایڑی کے پیچھے ہونے والا درد پنڈلی سے ایڑی تک آنے والے پٹھے کو پہنچنے والی کسی چوٹ کا نتیجے میں ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو یہ درد لاحق ہے انہیں ایسے فٹنگ والے جوتے پہننے چاہئیں جو پیروں کو آسانی سے چلنے پہرنے میں مدد فراہم کریں۔

اس کے علاوہ انہیں اپنی جسمانی سرگرمی کے اعتبار سے درست جوتوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اور اس بات کا ضرور خیال کرے کہ ورزش شروع کرنے سے قبل اپنے پیروں کے پٹھوں کو اچھی طرح مالش کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ جتنا ہو سکے آرام کریں اور بوقت ضرورت ایڑی کو اٹھا کر چلیں، روزانہ دوبار دس سے پندہ منٹ تک برف کی ٹکور کریں۔ عام درد کش ادویات کا استعمال کریں۔
اگر ان تدابیر کے بعد بھی دردوں سے تین ہفتوں تک نجات نہ ہو تواپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More