رات کو موزے پہن کر سونے کے بیشمارفائدے۔آپ بھی جان کرحیران رہ جاءینگے ۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو جرابوں سمیت سونا معیوب قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ایک امریکی ڈاکٹر نے جرابیں پہن کر سونے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔امریکی ڈاکٹرجیسیکا اینڈریڈ نے اپنے ٹک ٹاک کےاکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جرابیں/socks پہن کر رات کو سونے سے نیند کا معیار بہت بہتر ہو سکتا ہے، کیونکہ جرابیں جسم کا درجہ حرارت مستحکم رکھنے میں مدددیتی ہیں۔
[ڈاکٹر جیسیکا] کا کہنا تھا کہ جو لوگ جرابیں پہن کربستر میں جاتے ہیں، دوسروں لوگوں کےنسبت انہیں جلدی اورپرسکون نیند آ جاتی ہے۔ جرابیں پہن کر سونے سے پیروں کی طرف خون کا بہاﺅزیادہ ہوتا ہے، جس کے سبب جلد سے حرارت خارج ہوتی ہے اور جسم کے نچلے حصے کا درجہ حرارت کم رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جلد ی پرسکون نیند آنا شروع ہو جاتی ہے۔اس طریقےسے خاص کر ان لوگوں کو زیادہ فائدہ ہو تا ہے جن کو اکثر رات کو سونے میں پنڈلیوں میں شدید درد کا سامنا رہتا ہے چند دن کے اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ اس درد سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
{ڈاکٹر جیسیکا} کی اس بات پر یونیورسٹی آف ساﺅتھ آسٹریلیا کے {ڈاکٹر الیکس ایگوسٹینی} کا کہنا تھا کہ ”یہ بات اتنی آسان نہیں ہے جتنی ڈاکٹر جیسیکا نے بتا دی ہے۔ اگر آپ ایسے شخص ہیں جس کے پاﺅں جرابیں پہننے سے گرم ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں دوران نیند جرابیں آپ کے لیے بے سکونی کا سبب بنیں گی۔ ہر شخص کو اپنے مزاج اور طبیعت کے لحاظ سے بہتر نیند کے پوری کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ضروری نہیں کہ ایک ہی طریقہ تمام لوگوں کے لیےفائدہ مند ثابت ہو۔“